16 اکتوبر، 2026، 9:58 AM

یمن، صوبہ مأرب میں سعودی عرب کا ڈرون مار گرایا گیا

یمن، صوبہ مأرب میں سعودی عرب کا ڈرون مار گرایا گیا

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فضائی دفاعی نظام نے صوبہ مأرب میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک ونگ لونگ 2 ڈرون کو اس وقت مار گرایا جب وہ مبینہ طور پر دشمنانہ سرگرمیوں میں مصروف تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے ڈرون مار گرانے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی مناسب ہتھیار استعمال کرتے ہوئے انجام دی گئی۔

یحییٰ سریع کے مطابق، مار گرایا جانے والا ڈرون چینی ساختہ ونگ لونگ 2 تھا، جو سعودی عرب سے تعلق رکھتا تھا۔ اسے یمن کے صوبہ مأرب میں دشمنانہ سرگرمیوں کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

ونگ لونگ 2 ایک بغیر پائلٹ طیارہ ہے جسے نگرانی، جاسوسی اور حملوں سمیت مختلف فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

News ID 1942148

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha